محرم الحرام‘ سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی جائے:ڈپٹی کمشنر نصیرآباد

 نصیرآباد(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر نصیرآباد محمد حسین نے کہاہے کہ محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی کے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی جائے ماتمی جلوس اپنے مقررہ کردہ روٹس کے مطابق برآمد ہونگے لاؤڈاسپیکر کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہوگی اشتعال انگریزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ہمیں نواسہ رسول کے پیغام کو مزید آگے پروان چڑھانا ہوگا حق کو سچ کے راستے پر چل کر ہی ہم باطل کو شکست سے دوچار کر سکتے ہیں ۔ان کا خیالات کا اظہار انہوں نے محرم الحرام کے سلسلے میں سکیورٹی اور دیگر انتظامات کے جائزے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر چھترخادم حسین کھوسہ‘ اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی حدیبیہ جمالی‘ ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی‘چیف آفیسر میونسپل کمیٹی حاجی خان جونیجو‘مولانا تجمل عباس ‘مولانا مشتاق علی عمرانی و دیگرموجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن