ڈیرہ مرادجمالی (نامہ نگار )بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے صوبائی رہنما میر چاکر خان عمرانی نے کہاکہ حالیہ بارشوں سے تحصیل تمبو میر محمد امین عمرانی سمیت دیگر علاقوں میں تباہی ہوئی ہے بڑے پیمانے شالی کی فصل تباہ ہوئی ہے جانوروں میں موذی بیماریاں پھوٹ پڑی ہیں قیمتی جانور مر رہے ہیں مگر محکمہ لائیو اسٹاک کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے بی این پی وفاق میں مسلم لیگ ن کی کولیشن پارٹنر ہونے کے باوجود تحصیل تمبو میں بلوچستان عوامی پارٹی کے وزیر انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا رکھا ہے ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دس گرام نمک تک نہیں دیا ، کسان ورکرز کھلے آسمان تلے پڑے ہیں جبکہ پی ڈی ایم اے کی امداد گوداموں کی زینت بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے سردار اختر جان مینگل رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ سے انتظامیہ کا غیر مناسب رویہ کا نوٹساور حکومتی امداد منصفانہ طور تقسیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہاکہ پارٹی کارکن سخت پریشان ہیں۔
ڈیرہ مراد جمالی: تحصیل تمبو میں وباء سے جانور ہلاک،کسان بے حال
Jul 28, 2022