جھل مگسی (نامہ نگار)حالیہ طوفانی بارشوں کی وجہ سے زمینی رابطہ منقطع ھو جانے سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں رہنے والے لوگوں تک رسائی حاصل کرنے کے لئے اور پھسے ھوئے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ جھل مگسی ڈپٹی کمشنر جھل مگسی ڈاکٹر شرجیل نور کی سربراہی میں فوری طور پر پرائیویٹ بوٹس(۔کشتیوں) کا اہتمام کیا گیا ہے اور سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں اور یہ اہم فریضہ لیویز فورس کے جوان سرانجام دے دے رہے ہیں ڈپٹی کمشنر جھل مگسی نے بتایا ہے اس وقت تک 10سے 15 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اور ہماری بھرپور کوشش ہے کہ ہر اس شخص۔ افراد تک پہنچا جائے گا جس کو مدد کی ضرورت ہے اور آپریشن میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میرے ساتھ تمام ضلعی افسران اس مشکل وقت میں لوگوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔