حافظ آباد: امام بارگاہ فوارہ چوک میں سرکاری اہلکاروں کی فرضی مشقیں

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار)حافظ آباد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور محکموں کی کارکردگی کے جائزہ کیلئے مرکزی امام بارگاہ فوارہ چوک میں فرضی مشقیں کی گئی جس میں ضلعی انتظامیہ کے محکموں میونسپل کمیٹی ، ریسکیو1122، محکمہ صحت،سول ڈیفنس ، پولیس ،سی آئی اے اور دیگرنے حصہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر رب نواز اور ڈی ایس پی ہاشم گجر نے مختلف محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر اللہ دتہ وڑائچ نے خطاب میں مونسپل کمیٹی کے افسروں کو ہدایت کی کہ جلوسوں کی گز رگاہوںپر صفائی ستھرائی کے انتظامات کو ہر لحاظ سے بہتر بنا یا جائے اور اگر کہیں کوئی بلڈنگ میٹریل پڑا ہوتو اسے فوری طور پر اٹھوایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے واپڈ ا،پی ٹی سی ایل ،سوئی گیس سمیت دیگر محکموں کو بھی اپنے حفاظتی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔دریں اثناء محرم الحرام میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر سردار موارہن خان کی قیادت میں حافظ آباد پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ کیا گیا۔ فلیگ مارچ جناح چوک ، فوارہ چوک، فاروق اعظم چوک سے ہوتا ہوا واپس جناح چوک میں اختتام پذیر ہوا جس میں ایلیٹ فورس، محافظ سکواڈ، ٹریفک پولیس اور ضلعی پولیس کی بھاری نفری نے شرکت کی۔ ڈی پی اوسردار موارہن خان نے کہا کہ حافظ آباد پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ امن و امان کو خراب کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...