گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ میں پابندی کے باوجود بھاری گاڑیوں کی آمدورفت نہ رکی ، ٹریفک پولیس کا عملہ پابندی پر عملدرآمد میں ناکام ، ٹریفک پولیس عوام کے حقوق کا تحفظ کرنے میں ناکام ، آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ ٹریفک پولیس اندرون شہر اور ضلع کی مصروف شاہرات پر بڑی گاڑیوں کی نقل و حرکت روکنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ۔ ڈمپر مافیا کی جانب سے لوگوں کی قیمتی زندگیاں ضائع کی جا رہی ہیں ڈمپرزکے ان ٹرینڈڈاور کم عمر ڈرائیور ز نے شہریوں کی زندگیوں کو خطرات سے دوچار کر دیا ہے ۔ دن کے اوقات میں بڑی گاڑیوں کی نقل و حرکت اندرون شہر اور مصروف شاہرات پر منع قرار دی گئی ہے مین سڑکوں پر سر عام ڈمپرز ،بڑی گاڑیاں اور ممنوعہ ٹریفک چل رہی ہے ٹریفک پولیس اہلکاران ایک ہزار روپے تک چالان کر کے بڑی گاڑیوں کو شہر اور مصروف شاہرات پر چلنے کی اجازت دے دیتے ہیں ۔
گوجرانوالہ : پابندی کے باوجود بھاری گاڑیوں کی آمدورفت نہ رکی
Jul 28, 2022