گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرمحمد شعیب بٹ نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کو اپنی جائیداد کی رجسٹری ،انتقال ،فرد یا اس سے متعلق دیگر معلومات کیلئے ’’بورڈ آف ریونیو‘‘ گوجرانوالہ کے آفس میں جانا پڑتا تھا جس سے کاروباری افراد کو دقت کا سامنا تھا ممبران کی سہولت کیلئے گوجرانوالہ چیمبرکی سفارش پر پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے ہر بدھ صبح 9سے شام 4بجے تک موبائل وین اور متعلقہ آفیسر زتعینات کر دیئے ہیں تاکہ ممبران بغیر کسی انتظار اور دقت کے اپنی جائیداد ،زمین کے متعلقہ فرد،رجسٹری،انتقال جیسی سہولیات گوجرانوالہ چیمبر سے ہی حاصل کر سکیں ۔گزشتہ روز پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی موبائل وین اور آفیسرز جن میں بابر شہزاد بسراء انچارج لینڈ ریکارڈ سنٹر گوجرانوالہ ،احمد حسن سروس سنٹر آفیشنل لینڈ ریکارڈ سنٹر گوجرانوالہ شامل تھے۔متعلقہ آفیسرز نے سیکریٹری چیمبر محمد برہان کوتمام سسٹم کی تفصیلی بریفنگ بھی دی صدر چیمبر محمد شعیب بٹ نے کہاکہ گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی کیلئے چیمبرآف کامرس میں مختلف ہیلپ ڈیسک کا قیام کروادیا گیا ہے جس میں سہولت مرکز ،گیپکو،ایف بی آر،ویبوک ،وفاقی محتسب ،ڈرائیونگ لائسنس،پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ ،کرایہ دار کا اندارج وغیرہ شامل ہیں جبکہ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کیطرف سے موبائل وین کی سہولت بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔
بزنس کمیونٹی کیلئے چیمبرمیں ہیلپ ڈیسک قائم کرادیا:شعیب بٹ
Jul 28, 2022