گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے کے موقع پر آج 28 جولائی بروز جمعرات گیارہ بجے دن گوجرانوالہ لیور فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شیخوپورہ روڈ گوجرانوالہ میں آگہی واک اور سیمینار ہوگا،جسمیں ڈاکٹر محمد جہانگیر مجاہد،عمر اشرف مغل،ڈاکٹر عائشہ عمران،سرفراز احمد تارڑ،شیخ مراد امین،محمد اظہر اسلم،گوہر سعید،محمد فیصل افضل،سعید احمد تاج اور دیگر ہیپاٹائٹس مرض کی روک تھام کیلئے احتیاطی تدابیر اس مرض کی اقسام،علامات اور وجوہات کے بارے خطاب کریں گے۔