وزیرآباد(نا مہ نگار) ملت کی راہبری کا فریضہ سرانجام دینے والے قوم کے محسن ہیں ،نظریاتی اساس کے تحفظ میں نوائے وقت کا مجاہدانہ کردار لائق تحسین ہے،مجید نظامی مرحوم آسمان صحافت کے تابندہ ستارے تھے اور جابر سلطان کے سامنے کلمہ حق بلند کرنا انکی اخبار کا ماٹو تھا ،وہ بلند پایہ صحافتی اقتدار کے علمبردار تھے اور پاکستانی صحافت کے ماتھے کو جھومر تھے اپنے اعلیٰ صحافتی معیار کو ہمیشہ برقرار رکھتے ہوئے ان کو آبروئے صحا فت کا درجہ حاصل تھا ، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں امتیاز اظہر باگڑی ،میر ماجد علی سالار،عبد الرحمن چوہدری،خواجہ محمد شعیب ،ملک شکیل احمد ،ارسلان بلوچ، شبیر اکرم چیمہ رفیق بھٹہ ،مستنصر علی ساہی ،سلطان محمود ٹیپو، ناصر محمود کلیر،محمد مشتاق بٹ ، خالد محمود چیمہ، خالد مغل،مہر شکیل اعظم ،حمزہ شکیل بھٹہ ،لالہ محمد خلیل،صدر پریس کلب افتخار احمد بٹ ،صابر حسین بٹ ،فیاض فیضی،محمد اشرف نچار،عقیل احمد لودھی ،طارق جاوید ملک،مرکزی تنظیم تاجران کے ناصر محمود اللہ والے ،محمد اکبر بٹ ،طارق ملک،محمد طارق طور،افتخار حسین صدیقی،سعید اللہ والے ودیگر نے پریس کلب وزیرآباد کے زیر اہتمام مجید نظامی مرحوم کی سالانہ برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مجید نظامی مرحوم کے بلندی درجات اورمغفرت کیلئے دعا کرائی گئی ۔
مجید نظامی آسمان صحافت کے تابندہ ستارے تھے: امتیاز اظہر باگڑی
Jul 28, 2022