گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) نائب تحصیلدارمحمد بوٹا‘ گرداور انو ر جان اور پرائیویٹ پرسن محسن منیر نے جعلی کاغذات تیار کرکے کسی کی 5مرلہ زمین دوسرے شخص کے نام منتقل کردی تھی_ سرکل آفیسر اینٹی کرپشن صفدر حسین نے بتایا کہ تھانہ اینٹی کرپشن میں درج ایف آئی آر پر فوری کاروائی کرتے ہو ئے تینوں ملزموں کو گرفتارکر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے،ریجنل ڈائر یکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ظہیر انور جپہ نے کہا ہے کہ رشوت ستانی اور جعل سازی کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز کیا جائیگا اور کرپشن و جعل سازی میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
جعلی دستاویزات تیار کرنے پر نائب تحصیلدار گرداورکارندہ گرفتار
Jul 28, 2022