اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں کے چھاپے،ہزار بوری گندم،کھاد برآمد

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی + نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں منور حسین نے غیر قانونی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے 600بوری یوریاکھاد اور 400بوری گندم برا ٓمد کرکے ڈیلر کو ہزاروں روپے جرمانہ بھی کیا۔اسسٹنٹ کمشنر منور حسین نے جلالپور بھٹیاں میں چھاپہ مار کر کھاد ڈیلر کے گودام پر غیر قانونی ذخیرہ کی جانے والی یوریا کھاد کی 600بوریاں قبضہ میں لیکر محکمہ زراعت کے حوالہ کر دیں۔اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ قبضہ میں لی جانے والی کھاد حکومتی نرخوں پر کسانو ں میں فروخت کی جائیگی۔علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر نے جلالپور بھٹیاں میں گند م کی غیر قانونی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے 400بوری گندم قبضہ میں لے لی،ذرائع کے مطابق گند م غیر قانونی طریقہ سے کے پی کے اسمگل کی جارہی تھی۔

ای پیپر دی نیشن