قصور (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ کے فیصلے پر پی ٹی آئی کارکنان کا شہر کے گلی کوچوں چوراہوں اور سڑکوں پر جشن کارکنان کے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے، مٹھائی تقسیم کی گئی اور آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ سپریم کورٹ کے بڑے فیصلے پر پی ٹی آئی کارکنان کا شہر کے گلی کوچوں چوراہوں اور سڑکوں پر جشن۔ نظام پورہ قصور مہر محمد لطیف ناظم امیدوار پی پی 177 کے ڈیرے پر جشن مٹھائیاں تقسیم کرتے پرویز الٰہی کی کامیابی پر آتش بازی اور نعرے بازی پارٹی پرچموں کی بہاراس کے موقع پر مہر محمد لطیف امیدوار برائے پی پی 177 کا کہنا تھا کہ آج حق اور سچ کی جیت ہوئی ہے سپریم کورٹ کے معزز ججز نے بغیر کسی دباؤ کے عوام کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔چوک نور مسجد سے للیانی اڈہ چوک اور بلدیہ چوک، کالج روڈ بلھے شاہ ریلوے روڈ پر تحریک انصاف کا جشن ڈھول کی تھاپ پر رقص آتش بازی کے مظاہرے اور مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔