ننکانہ صاحب(نامہ نگار+ نامہ نگار خصوصی) شہریوں کوسرکاری نرخوں پر اشیائے خورونوش کی دستیابی کو ہرصورت یقینی بنایا جائے،ناجائز منافع خوروںاورملاوٹ مافیا کو نہیں چھوڑینگے،کم وزن اور زائد قیمت پر اشیائے ضروریہ کی فروخت کرنیوالوں کیخلاف مقدمات درج کرائے جائیں، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نان اور روٹی و دیگر اشیائے ضروریہ کے وزن پر خصوصی نظر رکھیں اورکریانہ مرچنٹس کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کے لیے فیلڈمیں موجودرہیں۔ ان خیالات کا اظہارایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس و پلاننگ رانا امجد علی نے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے کیا ۔