اوکاڑہ(نامہ نگار)چوہدری پرویزالٰہی کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعداوکاڑہ میں پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے کارکنوں نے بھرپورخوشی کااظہار کیا۔پی ٹی آئی کے رہنما وسابق صوبائی وزیرمحمد اشرف خان سوہنا نے صمد پورہ روڈپراظہار تشکر کی ریلی نکالی جس میں شریک کارکنوں نے عمران خان اورپرویزالٰہی کے حق میں نعرے بازی کی۔پی ٹی آئی کے رہنما راؤ عبدالرحمان کے ڈیرہ پر بھی کارکنوں نے خوشی کااظہارکیا۔دیپالپور، رینالہ خورد،حویلی لکھا اور ضلع کے دیگر مقامات پر بھی چوہدری پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ بننے کی خوشی میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کے اظہار تشکر کی ریلیاں نکالیں۔