عوام نے عمران خان کے ویژن ‘بیانیے کوووٹ دیا :سید ارشد ہاشمی

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے سینئر رہنما بزرگ سیاستدان پیر سید ارشد ہاشمی نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم آج عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہے تو فوری شفاف عام انتخابات کرائے جائیں اگر عمران خان کے بغیر کوئی فیصلہ کرنے کی کوشش کی گئی تو قوم اسے قبول نہیں کرے گی اور سڑکوں پر آ جائے گی ، اپنے ایک بیان میں پیر سید ارشد ہاشمی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے کسی سیاسی جماعت کی نہیں بلکہ پوری قوم کی جیت ہوئی ہے عمران خان کے ویژن اور بیانیے کو عوام نے ووٹ دیا ہے عدالتی فیصلہ بہت اچھا ہے اس فیصلے سے قوم کے دل میں عدلیہ کا احترام بڑھا ہے لیکن ن لیگ نے اس فیصلے کو قبول نہیں کیا اور گورنر راج لگانے کی دھمکیاں لگانا شروع ہو گئے ہیں انہیں صرف ایک ہی کام آتا ہے کہ ملک کو لوٹنا کیسے ہے اس فیصلے سے ن لیگ کے پنجاب کے وسائل کو لوٹنے کے عزائم خاک میں مل گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن