دباؤ کے باوجود عدلیہ نے دلیرانہ فیصلہ دیا:میاں مظہر فرید

Jul 28, 2022

پاکپتن(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے ضلعی رہنمامیاں مظہرفرید وٹوکہتے ہیںدباؤ کے باوجودعدلیہ نے دلیرانہ فیصلہ دیا،حقیقی آزادی کی جنگ میں ساتھ دینے والے کارکنوں کے مشکورہیں۔ہرطرح کی دھمکیوں اوربدکلامیوں کے باوجودثابت قدم رہنے اورآئین و قانون کی حکمرانی بحال کرنے پرسپریم کورٹ کے ججزکو سراہتے ہیں۔میں علی ظفر اور ان کی ٹیم کومبارکباددیتے ہیں اورضمنی انتخاب میں دھاندلی کیخلاف کثیر تعداد میں باہر نکلنے پر پنجاب کے عوام کابھی شکریہ اداکرتے ہیں انہوں نے مزید کہاکہ (ق) لیگ کے ارکان اسمبلی نے ثابت قدمی کاثبوت دیا۔

مزیدخبریں