لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے آئی او سی کی اتھلیٹس کو دی جانے والی گرانٹ کی پہلی قسط ادا کردی۔پی او اے نے 26 لاکھ روپے کی پہلی قسط کی مد میں کھلاڑیوں کو کامن ویلتھ گیمز میں رقم کی ادائیگی کی۔ ارشد ندیم، ماحور شہزاد،نوح دستگیر، انعام بٹ اور محمد بلال کو فی کس پانچ لاکھ اکیس ہزار دو سو پچاس روپے جاری کردیے گئے۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد محمود کے مطابق جلد بقیہ سات اتھلیٹس کو آئی او سی کی سکالر شپ ادا کردی جائیگی۔آئی او سی کے سکالر شپ دینے پرمشکور ہیں جس سے کھلاڑیوں کی پرفارمنس میں نکھار آئے گا۔کھلاڑیوں نے اپنی پرفارمنس کی وجہ سے سکالر شپ حاصل کیں۔