شہدادپور (نامہ نگار بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری اور گھریلو پریشانیوں سے تنگ شہدادپور سانگھڑ روڈ صالح آباد کے رہائشی نوجوان ممتاز علی تھہیم نے گذشتہ دنوں خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا کر خودسوزی کی کوشش کی تھی جس کے نتیجے میں ممتاز علی تھہیم کا 80 فیصد جسم جھلس گیا متاثرہ شخص کو انتہائی تشویش ناک حالت میں فوری طور پر شہدادپور انسٹیٹوٹ میڈیکل آف سائنس (سمس) ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم شہدادپور انسٹیٹوٹ میڈیکل آف سائنس (سمس) ہسپتال میں سہولیات کی عدم فراہمی کے سبب متاثرہ شخص کو حیدرآباد سول اسپتال ریفر کردیا گیا تھا حیدرآباد سول ہسپتال میں ممتاز علی تھہیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے مرحوم نوجوان کی لاش گھر پہنچے پر کہرام مچ گیا۔
خودسوزی کرنیوالا نوجوان ممتاز تھہیم ہسپتال میں دم توڑ گیا
Jul 28, 2022