مذہبی منافرت پھیلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

Jul 28, 2022

میرپورخاص( بیورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر زین العابدین  میمن نے کہا ہے کہ عاشورہ محرم الحرام سے قبل تمام انتظامات مکمل کیئے جائیں کوتاہی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی ۔اس امر کا اظہار انہوں ضلع امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر علما کرام نے انتظامات میں بہتری کے سلسلے میں اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا ڈپٹی کمشنر  نے کہا  کہ یہ میرا شہر ہے میری ہر ممکن کوشش ہوگی کے اس شہر کو بھتر سے بہتر کیا جائے اور اس شہرکی صفائی کے حوالے سے  پرانی رونقوں کو بھی بحال کی جائیں  اگر جو  افسران کام نہیں کرسکتے ان کے حق میں بہتریہ ہے کے وہ  اپنا  تباد لہ خود کرا لیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پانی ہر انسان کی زندگی کی اہم ضرورت ہے پانی کے مسئلے کو حل کرلیا گیا ہے اس کے ساتھ تقریب 300 غیر قانونی پانی کے کنکشن بھی منقطع کئے گئے ہیں  انہوں نے بتایا  کہ سیٹلائیٹ ٹائون  کی صفائی کا دیرینہ مسئلہ تھا  جبکہ سیٹلائیٹ کے مختلف حصوں میں صفائی کے لیئے 3  ٹیمیں کام کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ جلوسوں کے دوران سکیورٹی کا خاص انتظام کرائے جائیں گے مین جلوسوں کے راستوں سے صفائی اور پیچ اپ ورک کرایا جائے گا  منتخب جگہوں پر اسٹریٹ لائیٹس لگوائی جائیں گی  محرم الحرام کے عاشورہ کے دنوں میں حیسکو کی جانب سے   کیمپ آفیس بھی قائم کیا جائے گا تاکہ 10 دنوں کے دوران  نکلنے والے جلوسوں کے دوران کسی بھی قسم کی دشواری پیش نہ آئے اور سکیورٹی کے انتظامات بہتر سے بہتر کیئے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران کسی نے بھی سوشل میڈیا یا کسی بھی طرح انتشار پھیلانے کی کوشش کی ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی  اس موقع پر علماء کرام کی جانب سے خواہش کی گئی کے شہرمیں حیسکو  ورکشاپ قائم کرائی جائے تاکے خراب ہونے والے  ٹرانسفارمر بروقت مرمت کارائے جا سکیں اس موقع پر انہوں نے کہا کے صحت کے حوالے سے ڈاکٹر، ادویات اور ایمبولینس کو تیار حالت میں رکھا جائے۔

مزیدخبریں