وزیراعظم کا جوش خطابت پارلیمنٹ کو آئین کی ماں قرار دیا

Jul 28, 2022

چوہدری شاہد اجمل

وزیراعظم شہباز شریف نے بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیراعظم کی ایوان آمد پر  ارکان نے ڈیسک بجا کر ان کا استقبال کیا، وزیر اعظم شہباز شریف جو ش خطابت میں ’’ورطہ حیرت‘‘کو’’ حیرہ ورطت‘‘ کہہ گئے،اپنے خطاب میں انہوں نے پارلیمنٹ کو آئین کی ماں قرار دیا اورکہا کہ آئین کی تخلیق اسی ماں کی گود سے ہوئی ہے، اپنے وزیر اعظم بننے کے حوالے سے شہباز شریف نے کہا کہ ’’میں جانتا تھا کہ یہ پھولوں کی سیج نہیں کانٹوں کا دشوار راستہ ہے‘‘انہوں نے اس سے پہلے انہیں وزیر اعظم بننے کے لیے ہو نے والی پیشکشوں کا بھی تذکرہ کیا، وہ جوش خطابت میں تمغے کو ’’تغمہ‘‘کہہ گئے، انہوں نے پنجابی کا شعر ’’گلیاں ہو جان سنجیاں تے وچ مرزا یار پھرے‘‘بولے کہ میں وقت آنے پر کئی راز کھولوں گا، انہوں نے کہا کہ اب بات یہاں تک نہیں رکے گی’’بات نکلی ہے تو دور تلک جائے گی‘‘اپنی تقریرکے دوران وہ کوئی بات بھول جاتے تو اپنے ارد گرد بیٹھے ارکان سے پوچھتے رہے۔

مزیدخبریں