وائس چیئرمین ایل ڈی اے نعیم الحق نے چارج سنبھال لیا

Jul 28, 2022

لاہور(خبرنگار)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین نعیم الحق نے اپنے عہدے کا چارج سنبھا ل لیا ہے ۔ وائس چیئرمین نعیم الحق ایل ڈی اے آفس پہنچے اور ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے چودھری محمد علی رندھاوا نے انہیں خوش آمدید کہا۔اس موقع پر وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود،ایل ڈی اے گورننگ باڈی ممبران طارق ثناء باجوہ ، انجینئر عامر ریاض قریشی اور سعدیہ سہیل رانا ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈ کوارٹرز )فارقلیط میر، ڈائریکٹر(ڈی جی ہیڈ کوارٹرز)اکبر نکئی اوردیگر افسران بھی موجود تھے وائس چیئرمین کا ایل ڈی اے آفس پہنچنے پر ’’ایل ڈی اے ورکرزیونین‘‘ کی طرف سے شاندار استقبال کیاگیا ، یونین کے عہدیداروںکاشف گجر،ذیشان باقر،عابد خیالی ودیگر ملازمین نے نعیم الحق پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔

مزیدخبریں