لاہور (لیڈی رپورٹر)چیئر چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم 100بچوںنے آرمی میوزیم کی سیر کا لطف اٹھایا اور پاک فوج کے جنگی کارناموں اور قربانیوں کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد بھی اس موقع پربچوں کے ساتھ موجود تھیں۔ سارہ احمد نے کہا کہ بیورو میں مقیم بچوں اور بچیوں کے لیے تعلیم کے علاوہ تفریحی سہولیات بھی مہیا کی جاتی ہیں، آرمی میوزیم کی سیر بھی بیورو کے بچوں اور بچیوں کے لیے تفریحی پروگرام کا حصہ ہے۔ چیئرپرسن نے کہا کہ بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے گھر جیسا ماحول دیا جارہا ہے ، آرمی میوزیم کی سیر بچوں کی خواہش پرکروا ئی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیورو میں مقیم بچوں اور بچیوں کو تمام تاریخی اور تفریحی مقامات کی سیر کروائی جاتی ہے۔چیئرپرسن سارہ احمد نے آرمی میوزیم انتظامیہ کا بیورو کے بچوں کے لیے سیر کا اہتمام کرنے اور سہولیات فراہم کرنے پر شکریہ اداکیا۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم 100بچوںنے آرمی میوزیم کی سیر کا لطف اٹھایا
Jul 28, 2022