شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) ہوٹلز اینڈ ریسٹورانز آئونرز ایسوسی ایشن کے صدر میاں خالد عباس اور ٹینٹ اینڈ کیٹرنگ شاپس مالکان ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری جاوید اقبال گل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ملکی سیاست سے ہمیشہ کیلئے الوداع ہونے کا وقت آگیا ہے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ عمران خان اور اسکے حواریوں کی کرپشن بے نقاب کردیگا قوم کو مہنگائی اور بے روز گاری کی بھٹی میں جھونکنے والوں سے حساب ضرورلیاجائے گا عمران خان جس خط کا سہارا لیکر قوم کو ورغلانے کی کوشش کرتے رہے اس کی حقیقت کھل کر سامنے آچکی ہے ، صحافیوں سے مشترکہ گفتگو کرتے ان رہنمائوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سابق دور اقتدار میں نواز لیگ کی قیادت کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، نواز شریف سمیت دیگر پارٹی رہنمائوں کے خلاف جھوٹے مقدمات بنانے بنائے گئے جو عمران خان کی غیر جمہوری سوچ کی عکاسی تھی۔