حضرت عمرؓ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا عملی پیکر تھے:داؤد رضوی

حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) مرکزی امیر جماعت رضائے مصطفے پاکستان صاحبزاد محمد داؤد رضوی نے یہاں دوآبہ میں عظمت سیدنافاروق اعظمؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت سیدنا عمر فاروق مراد مصطفٰے ؐتھے آپؓ کو اللہ تعالی نے بے شمار خوبیوں اور کمالات سے نواز رکھا تھا،آپ ؓکے اسلام قبول کرنے کے بعد مسلمانوں کو ایک خاص تقویت حاصل ہوئی اور مومنین کو کھل کر عبادات کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کر حضرت عمر فاروق امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا عملی پیکر تھے آپؓ نے ساری زندگی نیکی کی تبلیغ اور برائیوں سے روکنے میں گزاری۔آپؓ نے ساری زندگی سادہ غذا اور پیوند زدہ کپڑے زیب تن کئے لیکن آپؓ کی ہیبت کا یہ عالم تھا کہ بڑے بڑے حکمران آپ ؓکے نام سے لرزہ براندام رہتے تھے۔ انہوں کہا کہ قرآن پاک کی کئی آیات مبارکہ حضرت عمر فاروق ؓکے موقف اور منشاء کے مطابق نازل ہوئیں جن سے آپ ؓکی خدا تعالٰی کی بارگاہ میں قبولیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران و عوام آپ ؓکی تعلیمات کو اپنا کر ملک میں استحکام اور معاشرے میں خوشی و مسرت لا سکتے ہیں۔تقریب میں مولانا محمد عبدالقیوم بھٹی اور صوفی محمد اخلاق رضوی نے بھی خطاب کیا جبکہ محمد شاہد حمید قادری مہمان خصوصی تھے۔اس موقع پر حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کرکے یوم سیدنافاروق اعظمؓ سرکاری سطح پر منایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...