پشاور(بیورورپورٹ)پشاور میں نامعلوم شرپسندوں نے ڈی ایس پی بڈھ بیر کے دفترپر ہینڈ گرینیڈ سے حملہ کردیا تاہم خوش قسمتی سے بم پھٹ نہ سکا جسے بعد ازاں بم ڈسپوزل یونٹ نے ناکارہ بنادیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایس پی بڈھ بیر کے آفس پر نامعلوم شرپسندوں نے دستی بم پھینکا تاہم وہ بلاسٹ نہیں ہوا جس کو بی ڈی یو ٹیم نے فوری طور پر ناکارہ بنا دیا، واقعے کے بعد فوری طور پر قریبی علاقوں میں ناکہ بندی پوائنٹس اور موبائل یونٹس کو متحرک کرنے سمیت سرچ آپریشن بھی شروع کیا گیا لیکن ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ہیومن انٹیلی جنس کو فعال اور واقعہ سے متعلق جامع تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت قریبی علاقوں میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے بھی چیک کئے جا رہے ہیں۔