گوادر فری زون میں اہم پیشرفت، آئندہ سال سے برآمدات شروع کی جائینگی 

Jul 28, 2022


 گوادر (آئی این پی)گوادر فری زون میںاہم پیشرفت،تاریخ میں پہلی دفعہ گوادر فری زون سے برآمدات شروع کی جائیں گی اور تمام  مصنوعات   20 سال کی مدت کے لیے ہر قسم کے ٹیکسوں اور کسٹم ڈیوٹی سے مستثنیٰ ہوںگی ۔گوادر پرو کے مطابق  بیرونی ممالک کو برآمدات کے ساتھ ساتھ گوادر فری زون ( جی ایف زیڈ ، دونوں جنوبی اور شمالی) نے پاکستان کی مقامی مارکیٹ کے لیے تجارتی اشیاء اور مینوفیکچرنگ اشیاء کی سپلائی بھی شروع کر دی ہے۔ ای-کسٹم (ویب پر مبنی ایک کسٹم  ) سسٹم کے ساتھ منسلک دونوں غیر معمولی اقدامات کا مقصد پاکستان کو بین الاقوامی تجارتی منظر نامے میں ایک اعلیٰ کارکردگی کا حامل برآمدات پر مبنی ملک بننے کے اپنے خواب کو پورا کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

مزیدخبریں