جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں بلیک لسٹ شخص کو وزٹنگ لیکچرار بھرتی کرنے کا انکشاف 

Jul 28, 2022

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں وزٹنگ فیکلٹی بھرتی کا ایک اور سکینڈل منظر عام پر آگیا۔ یونیورسٹی حکام نے پانچ سال کیلئے بلیک لسٹ قرار دئیے گئے شخص کو وزٹنگ لیکچرار بھرتی کر لیا۔ تفصیل کے مطابق جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے انگلش ڈیپارٹمنٹ میں بوگس فیکلٹی بھرتی سکینڈل کی انکوائری ابھی جاری تھی کہ پاکستان سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ میں بلیک لسٹ قرار دئیے گئے شخص کو وزٹنگ لیکچرار بھرتی کرنے کا سکینڈل سامنے آگیا ہے۔ یونیورسٹی کے ایڈیشنل رجسٹرار آصف لطیف کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد زوہیب  پر ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سال 2107ء میں یونیورسٹی میں داخل ہونے کی پابندی لگائی گئی مگر ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان سٹڈیز نے اسے ایم فل میں داخلہ دے دیا۔ بعد ازاں سال 2021ء میں اس پر پانچ سال کی دوبارہ پابندی عائد کردی گئی۔ مگر پاکستان سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ نے اس کے باوجود اسے وزٹنگ لیکچرار بھرتی کر لیا۔ جبکہ قواعد سے ہٹ کر اسے 14کریڈٹ آور کی کلاسز پڑھانے کیلئے دی گئی ہیں۔ یونیورسٹی کے رجسٹرار آفس کے حکام کے مطابق اس معاملے کا نوٹس لے لیا گیا ہے اور اس معاملے کی مکمل انکوائری کی جائے گی۔
جی سی یونیورسٹی،فیصل آباد

مزیدخبریں