صومالیہ:  ’’الشباب‘‘ کا خودکش حملہ‘ میئر سمیت 11 ہلاک‘ 15 زخمی

موغا دیشو (انٹرنیشنل ڈیسک) مسلم اکثریتی افریقی ملک صومالیہ میں ایک سرکاری دفتر پر خودکش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں کمشنر سمیت 11 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔ خبررساں ادارے کے مطاق صومالیہ کے شہر مارکہ میں ایک سرکاری دفتر پر خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ ہر طرف دھواں اور بارود کی بو پھیل گئی۔ بھگدڑ مچنے سے کئی لوگ کچل کر زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں شہر کے میئر عبداللہ علی احمد اور ان کے محافظ بھی شامل ہیں۔ شدت پسند تنظیم الشباب نے ذمہ داری قبول کر لی۔
خودکش حملہ

ای پیپر دی نیشن