اسلام آباد (نامہ نگار) کامسٹیک نے ایران میں بین الاسلامی نیٹ ورک آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارکس کے تعاون سے کامسٹیک میں دانشورانہ ملکیتی حقوق (ّ (انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس) کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی تربیتی کورس کا آغاز کیا۔ افتتاحی اجلاس کی صدارت اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے کی۔ انہوں نے کہا کہ کامسٹیک کا مقصد اسلامی ممالک کے دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعلقات کے فروغ اور سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی اور سائنسی صلاحیتوں کی تعمیر میں مدد کرنا ہے، اس سلسلے میں اہم اقدامات کیے گئے ہیں اور ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔ حسینی نے کہا کہ اسلامی دنیا صلاحیتوں اور انسانی سرمائے سے بھری پڑی ہے جسے عالم اسلام کی ترقی کے لیے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ کامسٹیک کی سرگرمیوں کی حمایت کرتا ہے اور عالم اسلام کی دانشورانہ حقوق اور ورچوئل یونیورسٹیوں کے شعبوں میں کامسٹیک نیٹ ورکس کی میزبانی کرتا ہے۔
ایرانی سفیر
کامسٹیک کا مقصد اسلامی ممالک میں سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی ہے: ایرانی سفیر
Jul 28, 2022