اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ جان سنوری ایک مایہ ناز کوہ پیما تھے اور کوہ پیمائی سے بے پناہ لگن رکھتے تھے۔ انہوں نے کوہ پیمائی کے شعبہ کی ترویج کے لئے بھرپور کردار ادا کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو آنجہانی کوہ پیما جان سنوری کے اہلخانہ سے ایوانِ صدر میں ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں جان سنوری کی بیوہ لینا موئے، بیٹی ہالا کیرن اور بہن کرسٹن بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر جان سنوری اور علی سدپارہ کے ساتھی کوہ پیما اور کینیڈین فلمساز ایلیا سیکلی بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے جان سنوری کی وفات پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
عارف علوی
آنجہانی جان سنوری کوہ پیمائی سے بے پناہ لگن رکھتے تھے: عارف علوی
Jul 28, 2022