اسلام آباد (این این آئی)انسداد سائبر کرائم عدالت میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث چار ملزمان کے خلاف مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی ۔ملزمان کے خلاف مقدمات کی سماعت فاضل جج راجہ آصف محمود نے کی۔مدعی مقدمہ کی جانب سے راؤ عبدالرحیم ایڈووکیٹ فاضل عدالت کے روبرو پیش ہوئے، ملزمان کی جانب سے کوئی وکیل عدالت میں پیش نہ ہوا۔ملزمان کے وکیل کی عدم دستیابی پر سماعت بغیر کاروائی کے 16 اگست تک ملتوی کر دی گئی ۔
سماعت ملتوی
گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث 4 ملزموں کے خلاف مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی
Jul 28, 2022