نجکاری کمشن کا جائزہ اجلاس، قومی اداروں کی پرائیویٹائزیشن پر ہفتہ وار جائزہ 

اسلام آباد (خبر نگار) نجکاری کمشن کا جائزہ اجلاس وفاقی وزیر نجکاری عابد حسین بھایو کی زیر صدارت  ہوا، جس میںقومی اداروں کی پرائیویٹائزیشن پر ہفتہ وار جائزہ لیا گیا۔ وزیر نجکاری کو پرائیویٹائزیشن پروگرام پر ہونے والی حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان سٹیل ملز بحالی کیلئے پری کوالیفائیڈ کمپنیوں کی طرف سے آن سائٹ وزٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ وفاقی وزیر نجکاری نے کہا ہے کہ سٹیل ملز کی بحالی کیلئے تمام مسائل دور کرنے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی کی ڈیٹ ری فنانسنگ کیلئے مقامی بنکوں کے ساتھ پلان طے کیا جا چکا ہے۔
 عابد حسین

ای پیپر دی نیشن