ماموں کانجن: کوے کے منہ سے گرنے والے سانپ نے بچے کو ڈس لیا

Jul 28, 2022

ماموں کانجن (نامہ نگار) کوے کے منہ سے گرنے والے سانپ ڈیڑھ سالہ بچے کی موت کا باعث بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 557گ ب بھوجوانہ میں عمران بھوجوانہ کا ڈیڑھ سالہ بیٹا ابرار گھر میں چارپائی پر لیٹا تھا کہ اس دوران اس کی چارپائی کے اوپر سے گزرنے والی آہنی تار پر ایک کوا آ بیٹھا جس کی چونچ سے سانپ اچانک بچے کے اوپر آ گرا اور اسے ہاتھ پر کاٹ لیا۔ لواحقین متاثرہ بچے کو مقامی رورل ہیلتھ سنٹر لائے جہاں لواحقین کے مطابق ڈاکٹرز نے کوئی توجہ نہ دی اور ساہیوال لے جانے کا مشورہ دیا، اسی دوران ہمارا پھول مرجھا گیا۔
بچے کو سانپ نے ڈس لیا

مزیدخبریں