فیصلے سے پارٹی سربراہ اور پارلیمانی لیڈر کے اختیارات پرابہام پیدا ہو گیا  ، شیری رحمن  

 اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ عدالت کے فیصلے سے پارٹی سربراہ اور پارلیمانی لیڈر کے اختیارات میں وضاحت کے بجائے ابہام پیدا ہو گیا ہے، پارلیمان میں سیاسی جماعتوں کی محدود نمائندگی ہوتی ہے، عدالت نے پارلیمانی لیڈر کو پارٹی سربراہ کے اختیارات دے کر پارٹی سربراہ کو پارلیمانی لیڈر کے ماتحت کر دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ایک جماعت کا ملک میں الگ اور پارلیمنٹ میں الگ سربراہ کیسے ہو سکتا ہے؟ اس ابہام ہو دور کرنے کے لئے ہم فل بینچ کا مطالبہ کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عدلیہ قابل احترام ہے لیکن ایک معاملے کے دو الگ الگ فیصلوں کی وجہ سے لوگ سوالات اٹھا رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ عدلیہ متعلق جانبداری کا بڑھتا ہوا تاثر قابل تشویش ہے۔
شیری رحمان

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...