قومی پروگرام برائے اصلاح کھالہ جات کے تحت کاشتکاروں کو لیزر لینڈ لیولر کی سبسڈی پر فراہمی جاری

مکوآنہ (این این آئی )محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کاشتکاروں کو قومی پروگرام برائے اصلاح کھالہ جات(فیزII) کے تحت لیزر لینڈ لیولرز فی یونٹ2 لاکھ50 ہزار روپے سبسڈی سے فراہم کئے جا رہے ہیں۔اس ضمن میں درخواست دہندہ کے پاس لیزر لینڈ لیولرکے استعمال کیلئے ذاتی ٹریکٹر ہونا چاہیے۔درخواست دہندہ/ کاشتکار/ مزارع/ زرعی گریجویٹ کے پاس آبپاش علاقہ جات میں ساڑھے بارہ ایکڑ سے زائد رقبہ موجود نہیں ہونا چاہیے۔درخواست دہندہ اپنے علاقے میں منصوبہ کی مدت کے دوران سالانہ 300 ایکڑ زمین کی ہمواری کیلئے خدمات فراہم کرنے پر تیار ہو۔

ای پیپر دی نیشن