پنجاب کی وزارت اعلی کیلئے میاںحمزہ شہباز اورچوہدری پرویزالہی کے مابین سیاسی وانتخابی مقابلہ بازی کی جنگ بالآخرعدالت عظمی کے تین رکنی بینچ کے فیصلہ کی روشنی میںچوہدری پرویزالہی نے جیت لی،اورانہوںنے وزیراعلی پنجاب کی حیثیت سے ایوان صدراسلام آبادمیںگزشتہ رات اپنے عہدے کاحلف اٹھالیا، صدر ڈاکٹرعارف علوی نے وزیراعلی سے حلف
لیا ،پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماوںکے ساتھ ساتھ ایم این اے میجرطاہرصادق،غلام سرور خان ، صداقت عباسی،عامرکیانی،ممبران پنجاب اسمبلی ملک تیمورمسعود،عمارصدیق خان ، واثق قیوم عباسی ، راجہ راشدحفیظ،کرنل ملک محمدانورخان،اورق لیگ کے مرکزی رہنماء مونس الہی سمیت ق لیگ کے ممبران پنجاب اسمبلی نے بھی حلف برداری کی تقریب میںشرکت کی،چوہدری پرویزالہی کے بطوروزیراعلی پنجاب حلف اٹھانے پرپنجاب کے مختلف اضلاع اورعلاقوںمیںخوشی ومسرت کااظہارکیاجارہاہے،راولپنڈی اسلام آبادکے جڑواںشہرعلاقہ تحصیل ٹیکسلاواہ کینٹ ،جہاںسے عوامی سطح پرمنتخب قیادت ایم این اے غلام سرورخان،ایم این اے منصورخان،ایم پی اے عمارصدیق خان،اورایم پی اے ملک تیمورمسعوداکبرکاتعلق تحریک انصاف سے ہے اورمتذکرہ شخصیات گزشتہ کم وبیش چارسال کے عرصہ میںسابق وفاقی وزیرغلام سرورخان کی زیرنگرانی حکومتی منصب کے حوالے سے علاقائی اورعوامی مسائل کے حل کیلیئے کرداراداکیئے جارہی ہیں،پی ٹی آئی کے نامزدامیدوارچوہدری پرویزالہی کی کامیابی سے ٹیکسلاواہ کینٹ کے علاقوںمیںپی ٹی آئی سے متعلق تنظیمی عہدیداران اورکارکنان نے بھرپورخوشی کااظہارکیا،پی ٹی آئی کے سرگرم رہنماوںمیںسردارزبیرمحمودخان،ملک بشیر ٹیپو ،ملک وقاص نوازکشمیری،بابومحمدعمرمغل کشمیری، کی زیرقیادت سرگرم کارکنان نے چوہدری پرویزالہی کی کامیابی کی خوشی میں اظہار تشکرکی ریلی کاانعقادکیا،اورچوہدری پرویزالہی کی کامیابی کوتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کامیابی قراردیاگیا،اورعمران خان
کی مدبرانہ سیاست کوشاندارالفاظ میںخراج تحسین پیش کیاگیا،سردارزبیرمحمودخان نے چوہدری پرویزالہی اورچوہدری مونس الہی کومبارکباددینے کے ساتھ ساتھ سینئررہنماء محمدبشارت راجہ آف راولپنڈی اورایم پی اے ٹیکسلاعمارصدیق خان، ایم پی اے واہ کینٹ ملک تیمورمسعوداکبرکوبھی سیاسی مقابلہ پنجاب کی بازی جیتنے پردلی مبارکبا ددی ہے،انہوںنے اظہارمسرت کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اوروزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی کوپنجاب میںکابینہ تشکیل دیتے وقت تحصیل ٹیکسلاواہ کینٹ ،ضلع راولپنڈی سے منتخب عوامی قیادت ایم پی اے عمارصدیق
خان،اورایم پی اے ملک تیمورمسعوداکبرکواپنی کابینہ میںخصوصی اعزازکے ساتھ نمائندگی دیناہوگی،کیونکہ ممبران پنجاب اسمبلی عمارصدیق خان،اورملک تیمورمسعوداکبرنے تخت پنجاب کیلیئے دوبڑی سیاسی جماعتوںکے امیدواروںکے مابین مقابلہ بازی کی،سیاسی جنگ میںبڑی استقامت کے ساتھ اپنی پارٹی اورپارٹی قیادت کے فیصلوںپرعمل کیا،اوراپنی سیاسی ذہانت اورخدادادصلاحیتوںکوبروئے کارلاتے ہوئے پارٹی قیادت کی ہدایات کی روشنی میںانتخابی مقابلہ بازی کامیدان ہو،یاعدالتی کاروائی کے موقع پرھائی کورٹ لاہوراورسپریم کورٹ آف پاکستان کے مختلف بینچوںمیںمقدمات کی سماعت کامرحلہ ہو،ملک تیمورمسعوداکبرنے اپنے مخلص ساتھیوں کے ہمراہ ہرمیدان میںاپنی قیاد ت کا ساتھ دیا، اور اپنی حاضری کومشکل سے مشکل ترین مراحل میںبھی یقینی بنائے رکھا، سردار زبیر محمود خان نے ملک تیمورمسعوداورعمارصدیق خان کوخرا ج تحسین پیش کرتے ہوئے وفاقی وصوبائی قیادت سے مطالبہ کیاہے کہ صوبائی کابینہ میںدونوںنوجوان ایم پی ایزکوبطوروزیرشامل کیاجائے،کیونکہ متذکرہ دونوںایم پی ایزنہ صرف اعلی تعلیم یافتہ ہیں،بلکہ واہ کینٹ ٹیکسلاکے نوجوان حلقوںمیںبہت زیادہ مقبولیت رکھتے ہیں،یونین کونسل ٹھٹھہ خلیل کی معروف شخصیت اورسیاسی رہنماء ملک رحمت نواز بابر،چوہدری محمدسلیم آف بصیرہ نیاشہر،اورٹیکسلاکی مشہورکاروباری شخصیت راجہ رب نوازگوجرخانی نے بھی اپنے ساتھیوںکے ہمراہ چوہدری پرویزالہی کی بطوروزیراعلی کامیابی پرخوشی ومسرت کااظہارکیاگیا،اورچوہدری پرویزالہی کواس کامیابی پرمبارکبادپیش کی گئی۔