پاکستان کی معیشت کے استحکام کیلئے قطر کیساتھ سرمایہ کاری کامعاہدہ 

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )پاکستان کی معیشت کے استحکام کے لیے قطر کی سرمایہ کاری، قطرکے سرمایہ کارعبدالعزیزالمہندی نے پاکستان کے نشان گروپ اور پاکیزہ گروپ کے ساتھ سرمایہ کاری کا معاہدہ کیا ہے پاکستان کے معاشی مشکلات کی اس گھڑی میں اس معاہدے سے نشان گروپ کے اشتراک سے غیرملکی سرمایہ کار ملٹی پل پراجکیٹس جن میں فائیو سٹار ہوٹل ،بڑے ہسپتال،رہائشی منصوبہ جات پر کام کیا جائے گا ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں جو قطری سرمایہ کار پہلے انڈیا میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے تھے اب وہ معاہدے پاکستان کے ساتھ کیے گئے ہیںجس سے پاکستان کو جدیدترین ٹیکنالوجی حاصل ہوگی جو پاکستان کی ترقی اور معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرے گی،نشان گروپ کا بنیادی مقصد غیر ملکی سرمایہ کاروں کو قائل کرکے پاکستان میں سرمایہ کاری کو تقویت دینا ہے تاکہ پاکستان کے سوفٹ ایمج کو برقرار رکھاجائے اور عالمی سطح پر پاکستان کی معیشت کومستحکم کیاجائے، سرمایہ کاری کے اس معاہدے کے تحت پراجکیٹس پر ہزاروں پاکستانی افراد کا قطر اور پاکستان میں روزگار کھلے گا اور اس معاہدے کی تکمیل پر مزید دیگر ممالک بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرسکیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن