بیت المال  بون میرو ٹرانسپلانٹ کے سلسلے میں تعاون یقینی بنائے گا،  ایم ڈی 

ُٓراولپنڈی(سٹاف رپورٹر)بیت الما ل صحت عامہ سمیت تمام شعبوں میں غریب عوام کی امداد و بحال کا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں ،تھیلا سیمیا کے مریضوں کی بروقت تشخیص اور علاج کے سلسلے میں فوری اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں ،بیت المال  بون میرو ٹرانسپلانٹ کے سلسلے میں بھرپور تعاون اور امداد کو یقینی بنائے گا ۔حکومت صحت عامہ کیلئے ہر ممکن جدید ترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اپنے تما تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔کیونکہ معاشی بحران کے سبب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ایم ڈی بیت المال عامر فدا پراچہ نے سنیئر نائب صدر تھیلا سیمیا ویلفیئر سوسائٹی و چیئرمین قمرجہاں فاوٗنڈیشن ڈاکٹر جمال ناصرکے ہمراہ تھیلا سیمیاسنٹر میں قائم بون میرو ٹرانسپلانٹ سنٹر کے دورہ  کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ،اس موقع پر صدر تھیلا سیمیا سنٹراور بون میرو ٹرانسپلانٹ سنٹرجنرل صہیب احمد ، جنرل پرویز احمد ،برگیڈیئرڈاکٹر کامران محمود ،ڈاکٹر شہزاد ناصر ، ڈاکٹر جاوید چوہدری ، ڈاکٹر خالد،کر نل کامران اورڈاکٹر زہرہ بھی موجود تھے ۔جنرل صہیب احمد نے انہیں تھیلا سیمیا کے مریضوں کے علاج معالجہ سمیت دیگر مسائل سے آگا ہ کیا اور سوسائٹی کی کارکردگی پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔

ای پیپر دی نیشن