آر ڈی اے میںعبدالستار عیسانی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا  

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیپٹن (ر) طاہر ظفر عباسی کی ہدایت پر  سابق ڈائریکٹر جنرل کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں آر ڈی اے کے افسران و ملازمین نے شرکت کی ،بعدازاں عبدالستار عیسانی کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی، وا ضح رہے کہ عبد الستار عیسانی اب کراچی کی بطور ڈپٹی کمشنر ساؤتھ خدمات سر انجام دے رہے تھے،چند روز قبل ان کے گھر میں آگ لگنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جس میں وہ اور ان کے قریبی ساتھی جھلس گئے تھے اب ان کا بیرون ملک علاج جاری تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو  سکے۔ آرڈی اے میں مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کرائی گئی ۔
ڈائریکٹر جنرل آرڈی اے طاہر ظفر عباسی اور دیگر افسران نے سابق ڈی جی عبد الستار عیسانی کی آرڈی اے کے لیے خدمات کو بیحد سراہا اور کہا ہے آر ڈی اے میں لائی جانے والی اصلاحات اور ریونیو بڑھانے کے لیے سابق ڈی جی آرڈی اے کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...