مشرقی بلوچستان،کشمیر،گلگت میں تیزہواؤں،گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

Jul 28, 2022

اسلام آباد(خبر نگار)کراچی، دادو، سکھر، لاڑکانہ، قلات، لسبیلہ، خضدار، ژوب، لورالائی، بارکھان، کوہلو، موسی خیل، شیرانی، سبی، بولان، راولپنڈی/اسلام آباد اورڈیرہ غازی خان کے پہاڑی اورمقامی ندی نالوں میں طغیانی اورنشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ۔ کشمیر، گلیات، مری، ایبٹ آباد، مانسہرہ، چلاس، دیامیر، گلگت، ہنزہ، استوراوراسکردومیں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ۔ مسافراورسیاح موسمی حالات کومدنظررکھ کرسفرکریں اورسفرکے دوران مزیدمحتاط رہیںمحکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز بالائی/وسطی پنجاب،اسلام آباد خیبرپختونخوا، شمال/مشرقی بلوچستان،کشمیراورگلگت بلتستان میں تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان۔ اس دوران کشمیر، بالائی پنجاب،اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش متوقع ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم سندھ ، بلوچستان، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا،کشمیراورگلگت بلتستان میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پرموسلادھاربارش ہوئی سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ: خیرپور71،دادو45،لاڑکانہ32، کراچی (کورنگی30، گلشن حدید16،کیماڑی،ناظم آباد10،مسرور بیس07، گلشن معمار06، یونیورسٹی روڈ04، نارتھ کراچی،ڈی ایچ،اے03، فیصل بیس، جناح ٹرمینل02،ایم اوایس01)،چھور19،روہڑی09،سکھر08،جیکب آباد05، پڈعیدن04،مٹھی، شہید بینظیرآباد،ٹھٹھہ03، موہنجوداڑو،حیدرآ باد02،میرپورخاص،سکرنڈ،ٹنڈوجام،بدین01،بلوچستان:تربت41،قلات22،گوادر 07، پسنی ، خضدار01، خیبر پختونخوا: بالاکوٹ23،مالم جبہ07،تخت بائی06،دیر03،کاکول02، کشمیر:کوٹلی 19،راولاکوٹ01، اسلام آبادبوکرہ11،سیدپور5)،نورپورتھل0 8،کانپور،مری5،جہلم4،گوجرانوالہ، راولپنڈی( چکلالہ )،منگلا،نارووال02،بہاولپور(سٹی)، سرگودھا(سٹی)0 گلگت بلتستان: سکردومیں 03ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی گزشتہ روزریکارڈکیے گئے زیادہ سیزیادہ درجہ حرارت:چلاس 40،بنوں 38، ڈیرہ اسماعیل خان، دروش، نور پورتھل اور اوکاڑہ میں 37ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
 بارش کا امکان

مزیدخبریں