اسلام آباد(خبر نگار)نجکاری کمیشن کا جائزہ اجلاس وفاقی وزیر نجکاری عابد حسین بھایو کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میںقومی اداروں کی پرائیویٹائزیشن پر ہفتہ وار جائزہ لیا گیا اجلاس میں سیکرٹری نجکاری ڈاکٹر ارم اے خان سمیت اعلی افسران کی شرکت وزیر نجکاری کو پرائیویٹائزیشن پروگرام پرہونے والی حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا گیابریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان اسٹیل ملز بحالی کیلئے پری کوالیفائیڈ کمپنیوں کی طرف سے آن سائٹ وزٹ کا سلسلہ جاری ہے وفاقی وزیر نجکاری نے کہا ہے کہ اسٹیل ملز کی بحالی کیلئے تمام مسائل دور کرنے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیںنیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی کی ڈیٹ ری فنانسنگ کیلئے مقامی بینکوں کے ساتھ پلان طے کیا جا چکا ہے۔ وفاقی وزیر کو ہاوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن اور فرسٹ ویمن بنک پر بھی بریفنگ دی گئی ہاوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی نجکاری موجودہ مالی سال میں متوقع ہے ڈسکوز کی بحالی کیلئے قائم ورکنگ گروپ اپنی تجاویز کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کو پیش کر چکا ہے کابینہ کمیٹی نے دس پاور سپلائی کمپنیوں کی نجکاری کیلئے کنسیشن اور مینجمنٹ کنٹریکٹ ماڈل کی منظوری دے دی ہے۔
عابد حسین
نجکاری کمیشن کا جائزہ اجلاس،قومی اداروں کی پرائیویٹائزیشن پر جائزہ اجلاس
Jul 28, 2022