افغان صوبہ قندھار میں ہیضے سے 7 افراد ہلاک، 667 سے زائد متاثر

Jul 28, 2022

قندھار، افغانستان(شِنہوا)افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار میں ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں کم از کم 7بچے ہیضے کی وبا کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے اور 667 دیگر اس بیماری سے متاثر ہوئے ہیں۔بدھ کو صوبے کے ایک ڈاکٹر محمد داد ایوبی نے بتایا "اسہال سے متاثرہ کل 9ہزار500 مریضوں کو صحت کی دیکھ بھال کے مرکز میں لے جایا گیا ہے، جہاں ان میں سے 667 میں ہیضے کی بیماری کی تشخیص ہوئی،"    ڈاکٹر نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ صوبے میں گزشتہ کئی دنوں کے دوران اس مرض سے سات بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔اس سے قبل ہمسایہ صوبے ہلمند میں ہیضے کی وبا نے 20 بچوں کی جانیں لی ہیں، جب کہ قندھار، ہلمند اور ہمسایہ زابل میں سیکڑوں کیسز اور شمالی جوزجان اور قندوز صوبوں میں ہزاروں کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
افغان 

مزیدخبریں