ہاربن(شِنہوا)چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (سی اے اے سی)نے شہری استعمال کے لیے پہلے ملکی ساختہ درمیانے درجے کیہیلی کاپٹر،زیڈ15ہیلی کاپٹر کوماڈل سرٹیفیکیشن دے دیاہے۔ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ (اے وی آئی سی)کے مطابق، اس تازہ ترین منصوبے کے تحت زیڈ15ہیلی کاپٹر کی تیاری کا کام کامیابی سیمکمل کیا گیا ہے،جس سیہیلی کاپٹرکو مارکیٹ میں پیش کرنے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔زیڈ15ہیلی کاپٹرجسے اے سی352 بھی کہا جاتا ہے، کو ایوی آئی سی ہاربن ایئر کرافٹ انڈسٹری گروپ کمپنی نے اے وی آئی سی اور ایئربس ہیلی کاپٹرکے درمیان تعاون پر مبنی پروگرام کے تحت تیار کیا ہے۔ یہ ہیلی کاپٹر7.5 ٹن زیادہ سے زیادہ ٹیک آف وزن اور 850 کلومیٹر کی زیادہ سے زیادہ رینج کے ساتھ 16مسافروں کو لے جا سکتا ہے۔یہ چین کا پہلا سول ہیلی کاپٹر ہے جس کا ٹرانسپورٹ کیٹیگری روٹر کرافٹ کے نئے ترمیم شدہ فضائی ضابطے کی شرائط کے تحت تیار،تجربہ اور تصدیق کی گئی۔ہیلی کاپٹر میں ڈبلیو زیڈ 16 انجن نصب کیا گیا ہے جسیایرو انجن کارپوریشن آف چائنہ اور سفران ہیلی کاپٹر انجنز نے مشترکہ طور پر تیارکیا ہے۔
ہیلی کاپٹر