اسلام آباد (خبر نگار)ڈبلیو ایچ او کی منکی پاکس پر پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر منکی پاکس پر خصوصی اجلاس منعقد ہوااجلاس میں میں وفاقی سپیشل سیکرٹری ، ڈی جی ہیلتھ اور وزارت داخلہ، ایف آئی اے کے نمائندوں نے شرکت کی منکی پاکس وائرس کی مؤثر نگرانی کی جارہی ہے تمام ہسپتالوں کو منکی پاکس کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایات جاری اب تک دنیا کے75 ممالک سے 16 ہزار کیسز رپورٹ ہوچکے ہیںپاکستان میں اب تک منکی پاکس کا کوئی بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے پاکستان میں منکی پاکس سے بچاو کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں صوبائی اور وفاقی سطح پر لیبارٹریز منکی پاکس وائرس کی تصدیق کے لئے مکمل تیار ہیںوزارت صحت مسلسل منکی پاکس سے متعلقہ تمام امور کا جائزہ لے رہی ہے
منکی پاکس
تمام ہسپتالوں کو منکی پاکس کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایات جاری
Jul 28, 2022