موغادیشو(شِنہوا)صومالیہ کے جنوبی علاقے زیریں شبیلی کے شہرمارکا میں بدھ کوایک خود کش حملے میں کم ازکم 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔صومالی نیشنل آرمی (ایس این اے ) کے افسر عبداللہی علی نے تصدیق کی کہ مارکا کے ڈسٹرکٹ کمشنر عبداللہ علی وفو حملے میں ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔ عبداللہی علی نے فون پر شِنہوا کو بتایا کہ خودکش حملہ آورنے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز آفس کے سامنے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں ڈسٹرکٹ کمشنر بھی شامل ہے۔شدت پسند گروپ، الشباب نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس میں علاقائی حکومتی اہلکاروں کو نشانہ بنایاگیا تھا۔
صومالیہ