کراچی (نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے اس سال کی گندم کی سپورٹ پرائس کا ریٹ ابھی طے نہیں کیا ہے جو وہ جلد کرے گی۔ ہر سال 14 لاکھ ملین میٹرک ٹن گندم کی خریداری کا ٹارگٹ رکھا جاتا ہے جو اب تک ساڑھے 11 لاکھ میٹرک ٹن ہو اہے۔ بدھ کو سندھ اسمبلی میں محکمہ خوراک سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے مختلف تحریری اور ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساڑھے 11 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی ریلیز ہوتی ہے۔ اگلے پانچ ماہ کی ریلیز ہم دے سکتے ہیں , یہ سمتبر تک چلتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ جو قلت ہوئی تھی اس پر کیسز کیے ہیں اور کافی ریکور کرلی گئی ہے - ان کا کہنا تھا کہ اگر 20 ارب کی گندم غائب ہوتی تو ہم ریلیزز کیسے دیتے ۔ مکیش کمار چاولہ نے کہا کہ اگر ہم گندم کو کہیں اور شفٹ کریں گے تو اس کی قیمت بڑھ جائے گی۔حیدرآباد میں 210 چکیاں ہیں ۔.اگر شہر سے باہر ہوگئی تو کاسٹ بڑھ جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ بارشوں میں گندم کو ترپال سے کور کرتے ہیں۔
وزیر خوراک