پیسہ، آسٹریلوی کرکٹرز بگ بیش پر غیر ملکی لیگز کو فوقیت دینے لگے

Jul 28, 2022

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی فاسٹ باﺅلر مچل سٹارک کے بعد ابتدائی بیٹر ڈیوڈ وارنر نے بھی بگ بیش لیگ نہ کھیلنے کی اجازت مانگ لی۔ڈیوڈ وارنر کی جانب سے بی بی ایل کو چھوڑنے کا امکان ہے اور اوپنر نے بی بی ایل میں حصہ نہ لینے کے حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔ ڈیوڈ وارنر نے کرکٹ آسٹریلیا سے یواے ای ٹی ٹونٹی لیگ کھیلنے کی اجازت مانگی ہے کیونکہ جنوبی افریقہ کی ون ڈے سیریز منسوخ ہونے کے بعد تمام آسٹریلوی کرکٹرز لیگ کےلئے دستیاب ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ یو اے ای لیگ میں آسٹریلوی کرکٹر کا تین سال کیلئے 2.1 ملین آسٹریلین ڈالرز میں معاہدے کا امکان ہے۔انٹرنیشنل کمٹمنٹس کی وجہ سے ڈیوڈ وارنر 9 برسوں سے بی بی ایل نہیں کھیلے ، کرکٹ آسٹریلیا اس مرتبہ بی بی ایل کیلئے بڑے ناموں کی خواہشمند ہے۔ مچل سٹارک پہلے ہی لیگ سے دستبردار ہو چکے ہیں۔سابق آسٹریلین کرکٹر ایڈم گلکرسٹ کا کہنا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے وارنر کو دوسری لیگ کی اجازت دی تو یہ کمرشل خودکشی ہو گی۔

مزیدخبریں