پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سندھ کا پیسہ دوسرے صوبوں میں حکومتیں بنانے اور گرانے کیلئے استعمال ہو رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں فواد چوہدری نے حلیم عادل کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ سندہ میں لیڈر آف اپوزیشن علیم عادل شیخ کو ایک بار پھر گرفتار کیا گیا ہے۔
سندھ میں لیڈر آف اپوزیشن علیم عادل شیخ کو ایک بار پھر گرفتار کیا گیا ہے، فاشزم کی عملی تصویر اس وقت سندہ حکومت میں نظر آتی ہے جہاں سچ بولنے پر صحافیوں کو قتل کیا جا رہا ہے ،سندہ کا پیسہ دوسرے صوبوں میں حکومتیں بنانے اور گرانے کیلئے استعمال ہو رہا ہے اور عام آدمی کی زندگی اجیرن ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 28, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ میں چوہدری فواد حسین لکھتے ہیں کہ فاشزم کی عملی تصویر اس وقت سندہ حکومت میں نظر آتی ہے جہاں سچ بولنے پر صحافیوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سندہ کا پیسہ دوسرے صوبوں میں حکومتیں بنانے اور گرانے کیلئے استعمال ہو رہا ہے۔