سندھ کا پیسہ دوسرے صوبوں میں حکومتیں گرانے کیلئے استعمال ہو رہا ہے:فواد چوہدری

Jul 28, 2022 | 12:43

ویب ڈیسک

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری  نے کہا ہے کہ سندھ کا پیسہ دوسرے صوبوں میں حکومتیں بنانے اور گرانے کیلئے استعمال ہو رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں فواد چوہدری نے حلیم عادل کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ سندہ میں لیڈر آف اپوزیشن علیم عادل شیخ کو ایک بار پھر گرفتار کیا گیا ہے۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں چوہدری فواد حسین لکھتے ہیں کہ فاشزم کی عملی تصویر اس وقت سندہ حکومت میں نظر آتی ہے جہاں سچ بولنے پر صحافیوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سندہ کا پیسہ دوسرے صوبوں میں حکومتیں بنانے اور گرانے کیلئے استعمال ہو رہا ہے۔

مزیدخبریں