یہ لوگ نام نہاد جمہوریت پسند، حقیقت میں بدترین فسطائی اور ظالم ہیں: اسد عمر 

Jul 28, 2022 | 12:53

ویب ڈیسک

سندھ میں فسطائی حکومت کا راج برقرار ہے جس کے بعد مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں اسد عمر لکھتے ہیں کہ یہ لوگ نام نہاد جمہوریت پسند، حقیقت میں بدترین فسطائی اور ظالم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی ہاتھوں کھڑا کیا گیا نا انصافی کا نظام اب بکھر رہا ہے۔

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی طاقت انکے ظلم کے نظام کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کو ہے۔

مزیدخبریں