وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی وزیراعلیٰ آفس آمد، گارڈ آف آنر پیش

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کے  وزیر اعلیٰ ہاوس  پہنچنے پر  شاندار استقبال کیا گیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعلی آفس آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا.وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی.وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی  نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیاوزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی  نے وزیراعلیٰ آفس کے سٹاف سے ملاقات کی 

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے سٹاف کو جانفشانی سے سرکاری فرائض انجام دینے کی ہدایت کی .وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے دعائے خیر کرائی .اراکین اسمبلی نے چودھری پرویز الٰہی کو وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی .سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی،اراکین پنجاب اسمبلی راجہ بشارت، حافظ ممتاز احمد، رفاقت گیلانی،علی عباس شاہ، عمر فاروق، محمد رضوان، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب محمد خان بھٹی،  دیگر منتخب نمائندے اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے


 

ای پیپر دی نیشن